سردار مقداد خان کی سالگرہ، عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان

 سردار مقداد خان کی سالگرہ، عمران  خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان

شاہ پور (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 86 سردار مقداد خان بلوچ نے کہا ہے کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے نظریات کی پاسداری کرتے رہیں گے اور عمران خان کی رہائی کیلئے شروع ہونے والی کسی بھی تحریک کی صفِ اول میں کھڑے ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ پور میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

 تقریب تحریک انصاف کے رہنما حافظ رانا مظہر جھمٹ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جہاں ایم این اے سردار مقداد خان بلوچ کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔تقریب میں رانا توقیر اظہر، مہر ضرغام حیدر، ایڈووکیٹ احسان دانش میکن، مہر اصغر علی حطار، فضل عباس ویگوانہ، ملک عمیر کنڈان، ملک اسد کنڈان، چوہدری عرفان گجر، مہر اسد بکھر، احمد یار جسپال، محمد ساجد، عاقل شاہ اور رائے ظہیر ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں