پولیس کے ہراساں کرنے پر میاں بیوی نے زہریلا سپرے پی لیا

پولیس کے ہراساں کرنے پر میاں بیوی نے زہریلا سپرے پی لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) طالب والا مورو وال کے رہائشی 42 سالہ اقبال اور ان کی 24 سالہ بیوی طیبہ اقبال پولیس کے مبینہ ہراساں کرنے پر زہریلا کیڑے مار دوا (لیمڈا سپرے ) پی گئے ۔

ابتدائی طور پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن تشویشناک حالت کے باعث ڈاکٹرز نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا بھیج دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان پر مقدمہ درج ہے اور ضمانت منظور ہو چکی ہے ، تاہم مقامی پولیس کی مبینہ دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہو کر میاں بیوی نے یہ اقدام کیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ مومن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں