فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 2ہوٹل اور 2سویٹس سیل

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 2ہوٹل اور 2سویٹس سیل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع سرگودھا میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ لائسنس کی عدم دستیابی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ہوٹل اینڈ نان شاپ اور 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو سیل کر دیا۔

اسی دوران دیگر چھ فوڈ یونٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور سابقہ وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے کے باعث کل 24 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ معمولی نقائص پر 37 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔یہ اقدامات ضلع سرگودھا میں خوراک کی حفاظت اور عوام کو معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں