سرگودھا: پتنگ بازی ڈرون کبوتر اڑانے پر پابندی

سرگودھا: پتنگ بازی ڈرون کبوتر اڑانے پر پابندی

فضائی سلامتی کے پیش نظر پی اے ایف بیس مصحف کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ، پابندی 30 روز تک جاری رہے گی ، عوام کو عملدرآ مد میں تعاون کی اپیل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے عوامی تحفظ اور فضائی سلامتی کے پیش نظر پی اے ایف بیس مصحف کے گرد و نواح میں دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔بیس کے اطراف پتنگ بازی، ڈرون اُڑانے ، ہوائی فائرنگ، کبوتروں کو اُڑانے ، کبوتروں کے پنجرے لگانے اور عمارتوں کی چھتوں پر لمبے بانس نصب کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پرندوں، پتنگوں اور ڈرونز کی موجودگی فضائی آپریشن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ موجود ہے ۔

 

یہی وجہ ہے کہ دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور آئندہ 30 روز تک برقرار رہیں گے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بیس کے اطراف واقع عمارتوں کی چھتوں سے کبوتروں کے پنجرے اور لمبے بانس فوری طور پر ہٹائے جائیں۔عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں