ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا، حافظ محمد اویس

ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ؐ  کی سیرت طیبہ کے سانچے میں  ڈھالنا ہو گا، حافظ محمد اویس

شاہ پور صدر(نامہ نگار) دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔

 نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ہمیں آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی اسلامی معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھنا ہو گی یہ بات حافظ محمد اویس ، قاری محمد اسلم گولڑوی، عاقل شاہ میں سابق چئرمین یوسی عاقل شاہ سردار ظفر حیات میکن کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، مرحومہ سابق چیئرمین یو سی عاقل شاہ وممبر ضلع کوسل سردار امجد علی میکن کی چچازاد بہن ، ڈی آئی جی کے پی کے سردار غلام مبشر میکن کی آنٹی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں