والدین اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ عظیم نعمت ،صداقت حسین شاہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)محمد افضل اور ڈاکٹر محمد اشرف کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں منعقدہ قل شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید صداقت حسین شاہ نے کہا کہ۔۔۔
والدین اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ عظیم نعمت ہیں۔ ان کی خدمت اور اطاعت انسان کی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے والدین کے مقام کو انتہائی بلند رکھا ہے اور ان کی رضا میں ہی ربِ کریم کی رضا پوشیدہ ہے ۔ جو شخص اپنے والدین کی قدر کرتا ہے وہ دراصل اپنی زندگی کو برکتوں سے بھر لیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی وفات کے بعد ان کے لیے دعا، صدقہ جاریہ اور نیک اعمال سب سے قیمتی تحفہ ہیں۔ اولاد کی ایک سچی دعا بھی مرحوم کے درجات کی بلندی کا سبب بن سکتی ہے ۔