ن لیگ شعبہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

ن لیگ شعبہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

ہم اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند ہو کر ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرینگے وطن کے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،لیگی مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ تقریب ہوئی، جس میں ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے عہدیداران کے ہمراہ کیک کاٹا ، اس موقع پر زنیرہ رحیم گجر، شازیہ بانو نے کہا کہ یوم قرار داد پاکستان پر ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم پرذمہ داری عائد ہوتی کہ ہم قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور قانون کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال ریاست بنانے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ انہوں نے ملک کی سالمیت آمت مسلمہ کی بقاء اتحاد استحکام اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔یوم پاکستان ہمارے عزم کی تجدید ہے ، قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا، وطن عزیز دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا کر ترقی کی طرف گامزن ہے ، مستحکم پاکستان کیلئے اختلافات بھلا کر یکجہتی دکھانی ہو گی، آج کے دن پر شہداء وطن عزیز کے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ تقریب میں کوارڈی نیٹر آسماء تحصیل صدر ارم شہزادی اور دیگر عہدیداران شریک ہوئی، آخر میں ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں