ٹرانسپورٹ اڈوں کے باہر مسافر اتارنے اور چڑھانے کیلئے خود ساختہ پوائنٹس ختم کرنے کا حکم
غیر قانوی سہولت کے عوض ٹھیکیدار یا ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے وصولیاں تو کی جاتی ہیں مگر اڈا فیس میں درج نہیں کیاجاتا ، پوائنٹس ٹریفک حادثات کا موجب بھی بنے ہوئے تھے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے ٹرانسپورٹ اڈوں کے باہر مسافراتارنے اور چڑھانے کیلئے خودساختہ طور پر قائم کئے گئے پوائنٹس فوری ختم کر نے کے احکامات جاری کر دیئے اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جنرل بس اسٹینڈز کے اطراف اور مختلف شاہراؤں پر ٹرانسپورٹروں نے مسافر بٹھانے اور چڑھانے کیلئے از خود پوائنٹس بنا رکھے ہیں، اس غیر قانونی سہولت کے عوض ٹھیکیدار یا ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے وصولیاں تو کی جاتی ہیں مگر اڈا فیس میں اسے درج نہیں کیاجاتا ،اور لوٹ مار کا ایک بازار گرم ہے ،جبکہ یہ امر ٹریفک حادثات میں اضافہ کا موجب بھی بنا ہوا ہے ،قوانین کے مطابق جنرل بس اسٹینڈز کے باہر یا کسی بھی شاہراہ پر ٹرانسپورٹرز کو ایسی قسم کی اجازت نہیں، لہٰذا ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹری ڈی آرٹی ایز قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا کر رپورٹ ارسال کریں۔تاکہ ان غیر قانون یاڈوں کا سدباب کیا جا سکے۔