کھلے مین ہول کورکرنے کی مہم کا کام کامیابی کیساتھ تقریبا مکمل کر لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر

کھلے مین ہول کورکرنے کی مہم  کا کام کامیابی کیساتھ تقریبا  مکمل کر لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں محکمہ واسا کی کارکردگی،پرانے اور نئے سیوریج کے نظام،نکاسی آب کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی باجوہ اور سب انجینیئر محمد رضوان موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین کوایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے شہر میں واٹر سپلائی کی فراہمی ،کھلے میں ہول ،نکاسی آب اور سیوریج کے نظام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس دوران ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے بتایا کہ واسا کے ورکرز روزانہ کی بنیادپر کھلے مین ہول کو کور کرنے ،مین روڈز اور بازاروں ،گلی محلوں میں بند سیوریج اور نکاسی آب کی آپریشنل کاروائیوں میں 24گھنٹے متحرک اور ڈیوٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں خوشاب ،جوہرآباد میں عیدالفطر کے موقع پر ضلع خوشاب وجوہرآباد گلی ،محلوں، کالونیوں، بازاروں، ٹاون ودیگرایریاز میں سیوریج،بند مین ہول اور نکاسی آب کیکاموں،شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری ازالہ کیا گیاایم ڈی واسا عمران علی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کھلے مین ہول کوفوری کورکرنے کی مہم کا کام ضلع خوشاب میں کامیابی کیساتھ تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے عوام الناس میں پبلک آویرننس کمپئین اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور واساکے متعلقہ شکایت کے لییہیلپ لائن ایکٹو کردی ہے مزید کہا کہ عیدالفطر کے دونوں ایام میں واسا ملازمین نے بہتر حکمت عملی دلجوئی اور محنت لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیئے شکایت کا بروقت ازالہ کیا گیا۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے اس موقع پردرخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں