مختلف افراد سے شراب برآمد

مختلف افراد سے شراب برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او بھاگٹانوالہ اسامہ اسد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران شاہد عمران سے 10 لیٹر شراب، ندیم سے 30 لیٹر شراب، واجد علی سے 30 لیٹر شراب جبکہ ایک اور ملزم ندیم سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔مزید برآں دورانِ تفتیش ساجد نامی ملزم سے 12 بور بندوق اور علی حمزہ سے بھی 12 بور بندوق برآمد کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں