نشہ آور انجکشنزکی فروخت ارباب اختیار کیلئے باعث تشویش

نشہ آور انجکشنزکی فروخت ارباب اختیار کیلئے باعث تشویش

نشہ آور انجکشنزکی فروخت ارباب اختیار کیلئے باعث تشویش چوراہوں کے کنارے درجنوں مقامات پرسرعام انجکشن لگانے میں مصروف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سی سی ڈی ، اے این ایف اور اضلاع کی پولیس کی جانب سے حالیہ مہینوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ہونیوالے کریک ڈاؤن کے بعد شہر سمیت ضلع بھر میں نشہ آور انجکشنزکی بڑھتی ہوئی فروخت ارباب اختیار باعث تشویش بنتی جا رہی ہے اور یہ زہر اتارنے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ متعلقہ سرکاری و نجی فلاحی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے ، شاہراؤں گلیوں اور چوراہوں کے کنارے لگ بھگ درجنوں مقامات پرسرعام انجکشن لگانے میں مصروف یہ افرادان جگہوں سے گزرنے والے بالخصوص نو عمر طلباء و طالبات پرجہاں انتہائی منفی اثر کا سبب بن رہے ہیں۔

وہاں یہ امر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے پابندی کے باوجود میڈیکل سٹوروں پر باآسانی دستیاب ان نشہ آور انجکشنز کا استعمال مردوں کے علاوہ خواتین میں بھی تیزی سے سرائیت کر رہا ہے۔ ،نشہ کے عادی افراد کے یہ ٹھکانے اس قدر محفوظ ہیں کہ پولیس بھی انہیں دیکھ کر قریب نہیں جاتی۔،یہی نہیں نشہ کی زیادتی سے ہونیوالی اموات کے بعد میت کا کوئی وارث نہیں ہوتا اور دو دو د ن یہ یہیں پڑی رہتی ہیں، شہریوں نے صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر اس جانب بھی توجہ دینے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں