گورنمنٹ شہدا ئے اے پی ایس سکول میں شجر کاری مہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہدا ئے اے پی ایس میموریل ہائی سکول سرگودھا میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پرنسپل سید احتشام الحق ہمدانی اور سکول کے محنتی اساتذہ نے سکول کے داخلی راستوں اور لان میں دیدہ زیب اور خوشبودار پودے لگائے گئے تاکہ طلبہ کو ایک صحت مند اور سرسبز تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
جس میں طلباء نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل سید احتشام الحق ہمدانی اور کوچ کپتان محمد ارشد نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا کردار محض تدریس تک محدود نہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی ان کی ذمہ داری انتہائی اہم ہے ،اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول ہذا کی فضاؤ ں کو معطر اور خوشنما بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے شجرکاری کو صحت مند معاشرے اور بہتر مستقبل کی ضمانت قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ہر فرد کو ماحول دوست سرگرمیوں میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے ۔