پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری جنرل ذیشان صدیقی کی سربراہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

 اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن سے ملاقات کی بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے نائب صدر خواجہ کامران نسیم کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کے شعبوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے اتھارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطہ پی ٹی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کام سروسز کی بہتری اور ڈیجیٹل انقلاب کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں