بارشیں 25سے30 فیصد گندم ضائع ہونے کا خدشہ کاشتکار تذبذب کا شکار
ملز مالکان اور مڈل مین نے موسم کی غیر یقینی صورتحال پر گندم کی کٹائی کے ساتھ اسے سٹاک کرنا شروع کردیا تاکہ آنیوالے مہینوں میں ناجائز منافع خوری کی جا سکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امسال جہاں پیدواری ہدف سے زائد گندم کاشت کی گئی وہاں موسمی تغیرات ،رواں ماہ وقفہ وقفہ سے ہونیوالی بارشوں اور تیز آندھیوں ، فصل میں نا مناسب نمی ، ہوا کا رخ ، مشینوں کے صحیح کام نہ کرنے سے 25سے 30فیصد گندم ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،دوسری طرف رواں برس پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گندم کی خریداری کا اعلان ہوتے ہی ابتدائی طور پر کاشتکار تذبذب کا شکار ہیں، اورملز مالکان اور مڈل مین نے موسم کی غیر یقینی صورتحال پر گندم کی کٹائی کے ساتھ ساتھ اسے سٹاک کرنا شروع کردیا ہے ،تاکہ آنیوالے مہینوں میں آٹے کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر اضافہ سے ناجائز منافع خوری کی جا سکے ،جو شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔