خطرناک پوائنٹس پر لائن مارکنگ اور دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر

خطرناک پوائنٹس پر لائن مارکنگ اور دیگر  اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت روڈ سیفٹی کے حوالہ سے گزشتہ روز اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ، انچارج ٹریفک ایجوکیشن ظہیر اللہ خان، ایم او آئی اینڈ ایس راشد منہاس ، ایکسئن ہا ئی وے لیاقت علی نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر اور ٹریفک پو لیس کی جا نب سے ڈپٹی کمشنر کو شہر کے ٹریفک حادثات کے سلسلہ میں مختص کردہ مختلف مقامات اورروڈ سیفٹی پلا ن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بڑھتے ہو ئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کویقینی بنانے کے سلسلہ میں ایکسئن ہا ئی وے کو ہدایت کی کہ مختلف شاہراؤں کے مختص کر دہ خطرناک پوائنٹس پر لائن مارکنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے میو نسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ مختلف چوک چوراہوں پر ٹریفک سگنل سے متعلق آگہی بورڈ آویزاں کئے جا ئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں