بجلی کی فراہمی کیلئے 14 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

بجلی کی فراہمی کیلئے 14 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

بجلی کی فراہمی کیلئے 14 ترقیاتی سکیموں کی منظوری سبزی منڈی روڈ، ریلوے روڈ، فرنیچر مارکیٹ بحالی کی بھی منظوری دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ہوا. اجلاس میں فیسکو کی مختلف چکوک کی آبادیوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے 14 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، جن پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 63 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی سبزی منڈی روڈ، ریلوے روڈ، فرنیچر مارکیٹ روڈ اور آرے والا روڈ کے پیچ ورک و بحالی کی بھی منظوری دی گئی، جن کا تخمینہ 6 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منظور شدہ ترقیاتی سکیموں پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین، ایکسین کنسٹرکشن فیسکو مظہر اقبال، ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر عمران اور ایم او آئی نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں