میانی: واٹر سپلائی اور ڈرینج منصوبے جلد مکمل ہو نگے :مختار بھرتھ

میانی: واٹر سپلائی اور ڈرینج منصوبے جلد مکمل ہو نگے :مختار بھرتھ

میانی: واٹر سپلائی اور ڈرینج منصوبے جلد مکمل ہو نگے :مختار بھرتھ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں

میانی (نامہ نگار)میانی میں شہریوں کی دیرینہ مانگ پوری کرتے ہوئے نئے نادرا دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مختار بھرتھ کی آمد پر شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ میانی شہر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ شہر میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ملک میں مہنگائی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوئے کیونکہ پاکستان پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال عارضی ہے اور حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر کاشان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانی میں نادرا دفتر کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں دور دراز علاقوں کا سفر نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے شہری اپنی شکایات براہِ راست نادرا کی ویب سائٹ پر درج کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی نادرا نے مزید بتایا کہ قبائلی پٹھانوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل کے حل کے لیے نیا شفاف ویریفیکیشن نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ کسی بھی جائز پاکستانی شہری کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔تقریب میں شہریوں نے نادرا دفتر کے قیام کو علاقے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں