کمرشل پلازہ جات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ پر تشویش کااظہار

کمرشل پلازہ جات کی تعداد میں  غیر معمولی اضافہ پر تشویش کااظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر نے مصروف ترین یونیورسٹی روڈ پر کمرشل پلازہ جات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ اور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر کو جاری مراسلہ میں آگا ہ کیا ہے کہ کمرشل پلازہ جات کی تعمیر کے وقت پارکنگ کے امر کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسائل میں روزباروز اضافہ ہو رہا ہے ،اس سلسلہ میں جو پلاننگ کی جانی تھی وہ سرے سے نہیں ہو رہی ،اسی طرح دورویہ اس سڑک پر پارکنگ کیلئے روڈ مارکنگ بھی کسی جگہ نہیں۔، جس کی وجہ سے گاڑیاں ترتیب سے کھڑی نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں اکثر و بیشتر خلل رہتا ہے ،لہذا فوری طور پر صورتحال کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں