پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہو چکی، پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کروا رہا ہے، یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔

اے ایس دلت کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں