اوکاڑہ میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے میں اوکاڑہ میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے جندراکہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے بند کمرے سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں فوزیہ بی بی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

پولیس کا  مزید کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں