17 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا ، مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی گاؤں سے 17 سالہ لڑکی کا مبینہ اغواء پولیس نے مبینہ مغویہ کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 365 B کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
سلانوالی کے نواحی چک نمبر 61 جنوبی تحصیل سلانوالی کے رہائشی ظہیر عباس ولد محمد شیر قوم میکن نے تھانہ سلانوالی میں ایک درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ میری 17 سالہ بیٹی کائنات بی بی اپنے گھر سے تھوڑی دوری پر اپنے حقیقی چچا نوشیر کے گھر دودھ لینے کے لیے گئی مگر واپس نہ آئی مذکورہ گاؤں کے دو افراد نے مجھے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص جو کہ ٹویوٹا کرولا کار میں سوار تھا میری بیٹی کو اغواء کر کے لے گیا ہے تھانہ سلانوالی پولیس نے مبینہ مغوی لڑکی کے والد ظہیر عباس کی درخواست پر نامعلوم اغواء حکار کے خلاف B 365 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔