کمشنر سرگودھا بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے اپنے دورہ خوشاب کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کمے ہمراہ خوشاب شہر میں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔
کمشنر سرگودھانے شہر کے مختلف مقامات پر جاری خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کو معیاری انداز میں اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدائت کی بعد ازاں انہوں نے قائدآباد میں جنرل بس اسٹینڈ کے لیے مختص کی گئی جگہ کا معائنہ کیا۔ اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ بس اسٹینڈ کے قیام سے متعلق امور کو جلد مکمل کیا جائے