سرکاری کوارٹروں کی تعمیر کے لئے فنڈ کا اجرامتنازعہ بن گیا

سرکاری کوارٹروں کی تعمیر کے لئے فنڈ کا اجرامتنازعہ بن گیا

صرف منظور نظر افراد کے سرکاری کوارٹرز کی ہی تزئین و آرائش کی جاتی ،90فیصد سرکاری کوارٹرز انتہائی خستہ حالی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری کوارٹروں کی تعمیر و مرمت کے نام پر سالانہ فنڈز کا اجراء اور استعمال متنازعہ بن کر رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق سرکاری کوارٹرز کی سالانہ تعمیر ومرمت اور پینٹ وغیرہ کیلئے رہائش پذیر ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ 5فیصد کٹوتی اور حکومت پنجاب کی طرف سے لاکھوں روپے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صرف منظور نظر افراد کے سرکاری کوارٹرز کی ہی تزئین و آرائش کی جاتی ہے جبکہ 90فیصد سرکاری کوارٹرز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں جس کیلئے بیسیوں درخواستیں نظر انداز کر کے کاغذی خانہ پوری کر تے ہوئے لاکھوں روپے مبینہ طور پر خرد برد کئے جا رہے ہیں، اور کوئی پوچھنے والا نہیں ،خستہ حال کوارٹرز میں رہائش پذیر ملازمین کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ضلعی افسران کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں