مریضوں کو علا ج کی سہولیات فراہم کی جا ئیں،ڈپٹی کمشنر میانوالی

مریضوں کو علا ج کی سہولیات فراہم کی جا ئیں،ڈپٹی کمشنر میانوالی

سٹیٹ آف دی آرٹ میں زیر تعلیم سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر تو جہ دی جا ئے

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کا ٹھیا کا تحصیل عیسیٰ خیل کادورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد کے ہمرا ہ عیسیٰ خیل شہر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سپیشل ایجو کیشن سنٹر،گورنمنٹ گریجویٹ کالج، دفتر میو نسپل کمیٹی، اراضی ریکارڈ سنٹر، اے سی آفس عیسیٰ خیل اور بین الصوبائی چیک پوسٹ درہ تنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکاری ادویات کے علاوہ علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجو کیش سنٹر اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے سپیشل ایجو کیشن سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ قائم کیا ہے یہاں پر زیر تعلیم سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دی جا ئے ۔شاہد عباس کا ٹھیا نے اے سی آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا یا، ریونیو دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے ریکارڈ کا معائنہ کیا، انھوں نے وہاں پر موجود شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...