بارشوں سے سڑک کے بعض حصوں سے میٹریل اکھڑنے لگا

بارشوں سے سڑک کے بعض حصوں سے میٹریل اکھڑنے لگا

بارشوں سے سڑک کے بعض حصوں سے میٹریل اکھڑنے لگا ترقیاتی فنڈز کے تحفظ اور منصوبوں کے پائیدار معیار کو یقینی بنانا ضروری ، شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی موضع سیدپور ادھمان میں حالیہ تعمیر ہونے والی سڑک معمولی بارش کے بعد متاثر ہونے پر متعلقہ علاقوں کے شہریوں نے محکمہ ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سوالات اٹھا دیے ، مقامی افراد کے مطابق سڑک کے بعض حصوں سے میٹریل اکھڑنے لگا ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی مؤثر نہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تعمیراتی کام منظور شدہ معیار اور تخمینے کے مطابق کیا گیا ہے تو معمول کی بارش سے سڑک متاثر نہیں ہونی چاہیے ،متعلقہ علاقوں کے لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں جاری اور مکمل ہونے والے سڑکوں کے منصوبوں کا تکنیکی آڈٹ کرایا جائے ، تعمیراتی میٹریل کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں اور ناقص تعمیر یا مبینہ بے ضابطگی ثابت ہونے پر ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے خرچ ہونے والے ترقیاتی فنڈز کے تحفظ اور منصوبوں کے پائیدار معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے ، دوسری جانب محکمہ ہائی وے کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...