بدمعاشی سے شہریوں کو دبانے کی روش برداشت نہیں، ڈ ی پی او

بدمعاشی سے شہریوں کو دبانے کی روش برداشت نہیں، ڈ ی پی او

قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی، روزنامہ دنیافورم میں اظہار خیال شہریوں کی شکایات سننے کیساتھ ان کے بروقت ازالے کو بھی یقینی بنائینگے،توقیر محمد نعیم

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) بدمعاشی کا زور ٹوٹے گا، عام شہری کو پولیس تک رسائی کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی، پولیس کا مورال بلند اور تھانہ کلچر میں تبدیلی اولین ترجیح ہے دھونس اور اثرورسوخ کی سیاست نہیں چلے گی، ڈ ی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے روزنامہ دنیافورم سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ضلع میں بدمعاشی، دھونس اور اثرورسوخ کے ذریعے شہریوں کو دبانے کی روش برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے اور کسی کو بھی اپنی طاقت، تعلقات یا سیاسی و سماجی اثرورسوخ استعمال کرکے قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روایتی اور وقتی کارروائیوں کے بجائے ایسی مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی جس کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں حقیقی اور مستقل کمی لائی جاسکے ،نئے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط کیے بغیر مؤثر پولیسنگ ممکن نہیں، تھانہ شہری کے لیے خوف یا دباؤ کی جگہ نہیں بلکہ انصاف، تحفظ اور دادرسی کا مرکز ہونا چاہیے ، عام شہری کو اپنی جائز شکایت درج کرانے یا پولیس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی سفارش، فون کال یا بااثر شخص کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے ، پولیس افسران اور اہلکار شہریوں کی شکایات سننے کے ساتھ ان کے بروقت ازالے کو بھی یقینی بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ بدمعاشی اور دھونس کے ذریعے شہریوں کو مرعوب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...