چھوٹے یونٹس کی تشکیل کے حوالے کی ہونیوالی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ،ارشد محمود

 چھوٹے یونٹس کی تشکیل کے  حوالے کی ہونیوالی قیاس آرائیوں  میں کوئی حقیقت نہیں ،ارشد محمود

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ بے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم اور چھوٹے یونٹس کی تشکیل کے حوالے کی ہونیوالی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔۔۔

 جب تک یہ معاملہ متعلقہ آئینی فورم تک نہیں پہنچتا اس وقت تک کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ تمام اہم ملکی امور پر فیصلہ سازی پالیمنٹ کا کام ہے حکومت پالیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتی ہیم ابھی تک مئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے کوئی قرار داد یا آئینی بل پارلیمنٹ کے پاس نہیں آیا جس کی روشنی میں کوئی بات کی جا سکے ،یہ ایک حساس اور اہم معاملہ ہے اسے بلاجواز ایشو بنانے سے گریز کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...