بغیر پروڈکٹ رجسٹریشن زرعی ادویات فروخت کرنے پرسٹور سیل

بغیر پروڈکٹ رجسٹریشن زرعی ادویات فروخت کرنے پرسٹور سیل

بغیر پروڈکٹ رجسٹریشن زرعی ادویات فروخت کرنے پرسٹور سیل دکاندار کو مہلت دینے کے باوجود 9 ستمبر تک پروڈکٹ رجسٹریشن فراہم نہ کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھاوریاں میں بغیر پروڈکٹ رجسٹریشن زرعی ادویات و کھاد فروخت کرنے کا الزام، ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج، سٹور سیل کر دیا گیاپولیس کے مطابق سوائل اینڈ واٹر فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری سرگودھا کی جانب سے متعلقہ مصنوعات کی رجسٹریشن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم دکاندار کو متعدد بار مہلت دینے کے باوجود 9 ستمبر تک پروڈکٹ رجسٹریشن فراہم نہ کی گئی۔ محکمہ زراعت کے مطابق بغیر رجسٹریشن کھاد، ہیومک ایسڈ اور کراپ سپلیمنٹ کی فروخت قانونی خلاف ورزی ہے ۔ متعلقہ دفعات کے تحت ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...