کمشنر کا خضر آباد لائیو اسٹاک تجرباتی فارم کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا خضر آباد لائیو اسٹاک تجرباتی فارم کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا خضر آباد لائیو اسٹاک تجرباتی فارم کا تفصیلی دورہ کمشنر کو فارم کی مجموعی کارکردگی، مویشیوں کی دیکھ بھال بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے خضر آباد لائیو اسٹاک تجرباتی فارم کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائلہ مقصود نے کمشنر کو خوش آمدید کیا،اس موقع پر کمشنر کو فارم کی مجموعی کارکردگی، مویشیوں کی دیکھ بھال، افزائشِ نسل، خوراک، علاج معالجہ، ویکسینیشن، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے فارم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے مویشیوں کی صحت، رہائش، خوراک اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ مویشیوں کی بہتر نگہداشت، معیاری خوراک، بروقت علاج اور ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ فارم میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی افزائشِ نسل اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...