چکن فروش سے فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کارروائی، چکن فروش سے فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار، 35 کلو گوشت اور 2 کلو مٹھائی کی مالیتی رقم 22 ہزار 500 روپے برآمد، چکن فروش کے حوالے ، مقدمہ درج۔
میانوالی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور ان کی ٹیم نے شہری شفاء اللہ ولد فتح خان سکنہ موسیٰ خیل، چکن فروش کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 35 کلو مرغی کا گوشت اور 2 کلو مٹھائی لے کر فراڈ کرنے والے ملزم عابد خان ولد نذر حسین سکنہ ذلہ کو گرفتار کرلیا۔دورانِ تفتیش ملزم سے 35 کلو مرغی کے گوشت اور 2 کلو مٹھائی کی رقم 22 ہزار 500 روپے برآمد کرلی گئی، جو پولیس نے متاثرہ چکن فروش شفاء اللہ کے حوالے کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments