گراس روٹ سطح پر کرکٹ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کا پروگرام انتہائی قابل تحسین ،عتیق الرحمان کمبوہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری نیو سٹارکرکٹ ایسوسی ایشن عتیق الرحمان کمبوہ نے کہاہے کہ پی سی بی کی جانب سے گراس روٹ سطح پر کرکٹ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور نو جوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شروع کیا گیا۔
پروگرام انتہائی قابل تحسین ہے اورسکول سطح کی کرکٹ کے اس طرح کے فروغ کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، انشاء اﷲ اس کے دورس نتائج مرتب ہونگے اور قومی سطح پر ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل میں یہ قدم سنگ میل ثابت ہو گا،انہوں وزیر اعلی پنجاب کے کھیلتا پنجاب سے نوجوانوں کو حقیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا ہے ، موجودہ حکومت کا ویژن نوجوانوں کو بم اور ڈنڈے ہاتھوں میں دینے کی بجائے جہاں کتابیں اور لیپ ٹاپ فراہم کرنا ہے وہاں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے شروع کئے گئے منصوبے خوش آئند ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments