شوگر سیس فنڈ سے دو کلومیٹر کارپیٹ روڈ کی تعمیر شروع
شوگر سیس فنڈ سے دو کلومیٹر کارپیٹ روڈ کی تعمیر شروع سولنگ سے بنی اس سڑک کی اینٹیں شہریوں کو فروخت کرنا شروع کر دی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)شوگر سیس فنڈ سے وارڈ نمبر 2,10میں دو کلومیٹر کارپیٹ روڈ کی تعمیر شروع ہو گئی یہ سڑک سیم نالہ کے مشرق میں تعمیر کی جائے گی ٹھیکدار نے سولنگ سے بنی اس سڑک کی اینٹیں شہریوں کو فروخت کرنا شروع کر دی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ دس ہزار میں ایک ہزار اینٹیں فروخت کی جا رہی ہیں خریدار کے خو د اکھاڑنے پر ٹھیکیدار کی مزدوری بھی بچ گئی جبکہ ان لاکھوں اینٹوں کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ یہ بلدیہ کی ملکیت ہیں یا ٹھیکیدار کی تاہم ضلع کونسل سمیت تمام عملہ ٹھیکدار سے بھر پور تعاون کر رہا ہے سولنگ کئی سال قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا اس لوٹ مار میں کون کون حصے دار ہیں اسکا تا حال کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments