جعلی پرمٹ پر گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جعلی پرمٹ پر گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام 35میٹر ک ٹن گندم بر آمد ڈرائیوراور فلور ملز مالک کے خلاف مقدمہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی زیر نگرانی محکمہ خوراک میانوالی کی گندم و آٹاکی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف بڑی کاروائی، جعلی پرمٹ پر گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، 35میٹر ک ٹن گندم بر آمد کر کے ڈرائیوراور فلور ملز مالک کے خلاف تھا نہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول خادم حسین فراز نے محکمہ خوراک کے عملے کے ہمراہ این ایل سی چیک پو سٹ موسی خیل کے مقام پر دوران چیکنگ گندم سے لوڈ ایک گاڑی نمبرC-3411کو روک کر چیک کیا جس کے ڈرائیور نے موقع پر گندم کی نقل و حمل کے سلسلہ میں جو پرمٹ پیش کیا وہ جعلی نکلا، ٹرک پر35میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی۔ محکمہ خوراک نے ٹرک کو مال سمیت قبضہ میں لیکر متعلقہ ڈرائیور اور فلور ملز مالک کے خلاف تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر ا دیا۔ڈی ایف سی نے بتا یا کہ سمگلنگ کے دوران برآمد شدہ گندم کا آٹا تیار کروا کر مقامی مارکیٹ میں سرکاری نر خوں پر فروخت کیا جا ئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments