سرکاری ملازمین کیلئے کمپلیکس میں میڈیکل ڈسپنسری قائم

سرکاری ملازمین کیلئے کمپلیکس میں میڈیکل ڈسپنسری قائم

سرکاری ملازمین کیلئے کمپلیکس میں میڈیکل ڈسپنسری قائم ضروری ادویات، ای سی جی، شوگر ٹیسٹ اور دیگرسہولیات فراہم ہوں گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے کمپلیکس میں میڈیکل ڈسپنسری قائم کر دی جس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے بتایا میڈیکل ڈسپنسری میں سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مفت طبی معائینہ، ضروری ادویات، ای سی جی، شوگر ٹیسٹ اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم ہوں گئیں۔

جس سے ضلع بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے جہاں سرکاری ملازمین ان کے بچوں ،والدین سمیت اہل خانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سہولیات دی جائیں گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں، جو دن رات عوامی خدمت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کی صحت، سہولت اور فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا اس ڈسپنسری کے قیام کا مقصد ملازمین کو جائے کار کے قریب بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ، تاکہ انہیں معمول کے طبی معائنے اور ابتدائی علاج کے لیے دیگر مراکز صحت کا رخ نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...