یونیورسٹی آف سرگودھا میں عالمی یومِ فارماسسٹ منایا گیا
یونیورسٹی آف سرگودھا میں عالمی یومِ فارماسسٹ منایا گیا ادویات کے غیر ضروری اور غلط استعمال کے عام رجحانات کی نشاندہی کی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام عالمی یومِ فارماسسٹ منایا گیا جس میں صحت کے شعبے میں فارماسسٹس کے کردار، ادویات کے غلط استعمال کی روک تھام اور فارمیسی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے اپنے خطاب میں صحت عامہ کے شعبے میں فارماسسٹس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ادویات کے غیر ضروری اور غلط استعمال کے عام رجحانات کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کے محفوظ اور درست استعمال کو یقینی بنانے میں فارماسسٹس اپنا پیشہ ورانہ کردار مؤثر انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان منہاس نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کریں تاکہ بدلتی ہوئی طبی ضروریات کے مطابق معاشرے کی بہتر خدمت کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی ہدایات کی روشنی میں فیکلٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کے تعلیمی و پیشہ ورانہ نظام کو نئے رجحانات کے مطابق استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تقریب کے بعد کیک کاٹا گیا جبکہ عالمی یومِ فارماسسٹ کے اس سال کے موضوع ‘‘بااختیار فارماسسٹس، صحت مند مستقبل’’ کے تحت آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments