کمشنر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن، کانڈیوال روڈ سرگودھا کا دورہ
کمشنر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن، کانڈیوال روڈ سرگودھا کا دورہ ادارے میں بچوں کی دیکھ بھال، رہائش، خوراک، تعلیم اور دیگرسہولیات کا تفصیلی جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن، کانڈیوال روڈ سرگودھا کا دورہ کیا اور ادارے میں بچوں کی دیکھ بھال، رہائش، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور ڈپٹی ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر نے ادارے کے مختلف حصوں، بالخصوص کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے لیے دستیاب تعلیمی ماحول، دیکھ بھال اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر کو ادارے میں بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت، رہائش اور نگہداشت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے بچوں کی بہتر نگہداشت، تحفظ اور فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ادارے میں بچوں کو محفوظ، سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید اور خودمختار شہری بنانے میں مدد مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments