لکڑی چوری کی انکوائریاں اور مقدمات پر پیش رفت محدود
لکڑی چوری کی انکوائریاں اور مقدمات پر پیش رفت محدود شاہپور صدر بھلوال ساہیوال’ بھاگٹانوالہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ٹمپر مافیا کا راج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث ٹمپر مافیا اور محکمہ جنگلات کی مبینہ ملی بھگت سے قانون شکنی اور سرکاری وسائل کے بے دریغ ضیاع کے باعث صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے جبکہ لکڑی چوری کی انکوائریاں اور مقدمات پر پیش رفت محدود ہو کر رہ گئی ۔ ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے شاہپور صدر’ بھلوال’ ساہیوال’ بھاگٹانوالہ رینج کے علاوہ دیگر مقامات پر ٹمپر مافیا کا راج ہے ،جہاں سرکاری جنگلات سے محکمہ کے عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری لکڑی چوری اور فرضی سکیموں کی آڑ میں بلوں کی برآمدگی سمیت دیگر الزامات کے تحت درجنوں انکوائریاں اثر و رسوخ کے باعث کوئی موثر پیش رفت نہیں ہوتی اور یہی حال درج کروائے گئے مقدمات کا بھی ہے ، جن کی مناسب پیروی نہ ہونے سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ حساس ادارے کی جانب سے بھی متعدد مرتبہ نشاندہی جا چکی ہے مگر صورتحال کی بہتری میں ٹمپر مافیا اور متعلقہ افسران ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments