4 جواری گرفتار، 18740 روپے ، 3 موبائل برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ بانگی خیل پولیس کی کاروائی، 4 جواری گرفتار، وٹک رقم 18740 روپے ، 3 موبائل برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل سب انسپکٹر عمر سعید رانا اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 4 جواری عتیق الرحمن، نور محمد، اختر بادشاہ، امیر احمد کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 18740 روپے ، 3 موبائل فون برآمد کیے ۔ جبکہ 6 نامزد اور 2/3 نامعلوم جواری فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ بانگی خیل میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments