ہری پورہ سے 33 پھاٹک تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا

ہری پورہ سے 33 پھاٹک تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا

ہری پورہ سے 33 پھاٹک تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا تعمیراتی کام معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہری پورہ سے 33 پھاٹک تک سڑک کی تعمیر کا کام گل والا کے مقام سے شروع ہو گیا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے اس روٹ پر سفر کرنے والے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے اور ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کی امید ہے ۔ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے رہائشیوں اور روزانہ اس راستے سے گزرنے والے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ شہریوں نے منصوبے پر کام کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو اس منصوبے کے ثمرات جلد میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...