ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی  ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کے ہمراہ چک نمبر 99 جنوبی کا دورہ کیا۔

 اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے لاہور روڈ پر مکینیکل واشنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے چک نمبر 99 جنوبی میں صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی دیہاتیوں سے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...