نادرا آفس بھاگٹانوالہ میں بدانتظا،می سائلین مشکلات کا شکار
شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے ہفتوں بار بار دفتر کے چکر لگانے پڑتے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)نادرا آفس بھاگٹانوالہ میں مبینہ بدانتظامی اور عملے کی عدم توجہی کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ شہریوں کے مطابق شناختی دستاویزات کے حصول اور دیگر امور کی تکمیل کے لیے انہیں ہفتوں تک بار بار دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، لیکن پراسیس نامکمل رہنے کے باعث انہیں مایوس ہو کر خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔سائلین نے شکایت کی کہ وقت اور کرایہ خرچ کرکے دفتر پہنچنے کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں کیے جاتے ، جس سے بزرگوں، خواتین اور دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس میں مبینہ غفلت اور بدانتظامی کا فوری نوٹس لیا جائے ، عملے کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے اور سائلین کو بلاوجہ چکروں سے نجات دلا کر بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments