ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا مریم نواز  میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا مریم نواز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج کے گراؤنڈ اور فسٹ فلور کے جملہ شعبہ جات میں تعمیر ومرمت اور تزین وآرائش کے کا موں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محکمہ بلڈنگز کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلا ک کے تعمیراتی کا موں کی مجموعی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کے تعمیر ومرمت کے کا موں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کے اطراف گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انھوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔؎

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...