دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی
زخمی وقار علی شاہ اور یاسین کی میت کو مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا پہنچا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خیام چوک فلائی اوور نزد نواز شریف ہسپتال پر دو موٹر سائیکلوں کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 60 سالہ یاسین ولد صدیق جاں بحق جبکہ 32 سالہ وقار علی شاہ ولد ذوالفقار علی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آج صبح 6 بج کر 4 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر ریسکیو ایمبولینس SGA-31 فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے میں پی اے ایف روڈ سرگودھا کے رہائشی یاسین کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ سلانوالی روڈ کے رہائشی وقار علی شاہ کے سر پر چوٹیں آئیں اور گھٹنے کی ہڈی بھی فریکچر ہوگئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، زخم پر پٹی لگائی اور متاثرہ حصے کو اسپلنٹ کے ذریعے محفوظ بنانے کے بعد ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق شخص کی میت کو بھی ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی وقار علی شاہ اور یاسین کی میت کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا پہنچا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments