کینو کی کم از کم قیمت 3ہزار دو سو روپے من مقرر
اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کینو کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ اور فصل کے مناسب نرخوں کے تعین کے لیے ضلع سرگودھا میں کینو کی کم از کم قیمت 3 ہزار دو سو روپے فی من مقرر کر دی ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، مقررہ قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔قیمت کا اطلاق ضلع سرگودھا کی ریونیو حدود میں ہوگا۔ ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس میں فریقین کی تجاویز اور باہمی مشاورت کی روشنی میں کینو کے نرخ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کی زیر صدارت کینو کے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کینو کی پیداواری لاگت، فصل کے معیار، کاشتکاروں کی محنت اور فیکٹری مالکان و ایکسپورٹرز کے کاروباری اخراجات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments