ڈیزل کی خریداری کے عوض 3 لاکھ 24 ہزار روپے ہتھیا لئے
بقایا رقم کا دیا گیا چیک ڈس آنر ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروباری شراکت دار کو ڈیزل کی خریداری کے عوض 3 لاکھ 24 ہزار روپے ہتھیا لئے ، 40شمالی کے فرقا ن علی کے مطابق محمد توحید مختلف اوقات میں اس سے ڈیزل خریدتا رہا، جس کی مد میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا تھے ۔ ملزم نے 3 لاکھ 24 ہزار روپے کا چیک دیا اور یقین دہانی کرائی کہ رقم بینک سے وصول کر لی جائے ، جبکہ بقایا رقم بعد میں ادا کر دے گاتاہم چیک ڈس آنر ہوگیا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments