ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاسیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاسیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے سیف سٹی کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ، مانیٹرنگ کے نظام اور پکار 15 پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر پولیس کے رسپانس ٹائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے ٹریکرز کے ذریعے گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کی پوزیشنز اور ان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ بھی چیک کی اور کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی ہنگامی کالز پر فوری پولیس رسپانس یقینی بنایا جائے ، تمام کیمروں کی فعالیت اور مانیٹرنگ کے عمل کو مؤثر رکھا جائے اور گشت پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد جرائم کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کو فوری پولیس معاونت فراہم کرنا ہے۔ ، اس لیے ان نظاموں کو پوری استعداد کے ساتھ فعال رکھنا ضروری ہے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...