پرائس کنٹرول میں بہتری کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پرائس کنٹرول میں بہتری کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنرز خود فیلڈ میں نکلیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسزچودھری محمد اکمل نے پرائس کنٹرول میں بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز خود فیلڈ میں نکلیں اور گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کریں۔یہ ہدایات انہوں نے ضلعی محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، جس میں واسا، ستھرا پنجاب، پی ایچ اے ، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اے ڈی سی ایم ایس نے واضح کیا کہ غیر ضروری سیلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور پرائس کنٹرول کے ہفتہ وار اہداف کے حصول کے لیے کمزور کارکردگی کے حامل افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔اجلاس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کھلے مین ہولز کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...