نائب امیر ضلع جماعت اسلامی اور دیگر رہنماؤں کا گل والا کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نائب امیر ضلع جماعت اسلامی اسامہ اعجاز اور دیگر رہنماؤں نے گل والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھلوال روڈ کی تعمیر کے جاری کام کا جائزہ لیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی اور تعمیر میں تاخیر کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جس پر جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی اور احتجاج کیا۔ ان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی کام کا آغاز خوش آئند ہے ، تاہم ضروری ہے کہ منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے مستقل نجات مل سکے ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے موقع پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی منصوبہ معیاری میٹریل کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments