چیف آفیسر کارپوریشن کا دفتری اوقات میں افسران اورعملہ غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر کارپوریشن احمد بلال مخدوم نے دفتری اوقات میں افسران اورعملہ غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بغیر وجہ بتائے اپنی برانچ چھوڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے گزشتہ روز دفتر کی مختلف برانچوں کے معائنہ کے دوران افسروں اورماتحت عملہ کے موجود نہ ہونے پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے مومنٹ رجسٹر پر دفتر سے جاتے ہوئے اندراج کرکے جائیں۔ انہوں نے میونسپل آفیسر ریگولیشن کو غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments