چک 84 جنوبی ، سیڑھی سے گر کر 20 سالہ مزدور جاں بحق
چک 84 جنوبی ، سیڑھی سے گر کر 20 سالہ مزدور جاں بحق مکان کی دیوار پر رنگ و روغن کا کام کرتے ہوئے حادثہ ہوا ،امان دم توڑ گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے چک 84 جنوبی میں دو منزلہ مکان کی دیوار پر رنگ و روغن کا کام کرتے ہوئے سیڑھی سے گرنے کے نتیجے میں 20 سالہ مزدور امان ولد نواز جاں بحق ہو گیا۔لواحقین کے مطابق اڈہ چک 84 ایس بی کا رہائشی امان مکان کی سامنے والی دیوار پر رنگ و روغن کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث سیڑھی سے نیچے گر گیا۔ حادثے میں اس کے سر اور گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مزدور کا طبی معائنہ کرتے ہوئے اس کی اہم جسمانی علامات چیک کیں۔
تاہم زندگی کی علامات موجود نہ ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے اس کی موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی۔ریسکیو اہلکاروں نے لواحقین کو صورتِ حال سے آگاہ کیا اور میت ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کی سہولت فراہم کی، تاہم لواحقین نے میت ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ریسکیو ٹیم نے اپنی امدادی کارروائی مکمل کر لی۔واقعے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ جبکہ نوجوان مزدور کی اچانک موت پر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments